ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ”جنتا کرفیو“سے متعلق پولیس کمشنر بھاسکر راؤکے متنازع بیان کی چوطرفہ مذمت

”جنتا کرفیو“سے متعلق پولیس کمشنر بھاسکر راؤکے متنازع بیان کی چوطرفہ مذمت

Sun, 22 Mar 2020 10:26:01    S.O. News Service

بنگلورو،22؍مارچ(ایس او نیوز) بنگلورو کے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے شہر میں جنتا کرفیو کے سلسلہ میں ایک متنازعہ بیان دیا ہے -

انہوں نے کہا کہ جنتا کرفیو کے دوران اگر کوئی بھی گھر سے باہر نکلے گا تو پولیس اس پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلے گی- انہوں نے اس کارروائی کا دفاع کرنے کے لئے کرناٹکا پولیس ایکٹ کی دفعہ 31(l)کا حوالہ دیا اور کہا کہ عوام کو حسب معمول گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی-صرف ہنگامی ضرورت پر ہی باہر نکل سکتے ہیں -

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر غیر ضروری طور پر گروپ کی شکل میں جمع ہونے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی- انہوں نے کہا کہ عوام اس کرفیو کو سنجیدگی سے لیں اس میں لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی-تفریح یا واکنگ کے بہانے سے بھی لوگ باہر نہ نکلیں - اس کرفیو کے دوران اگر کوئی باہر نظر آیا تو اس پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی-

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے بی بی ایم پی او ر محکمہ صحت کے افسروں سے بات کی ہے-بھاسکر راؤ نے کہا کہ شہر بھر میں کرفیو کے دوران بیریکیڈ لگائے جائیں گے اور پولیس فورس تعینات رہے گی-انہوں نے کہا کہ تمام ڈی سی پی درجے کے افسروں کو انہوں نے ہدایت دی ہے کہ تمام پولیس جوانوں کو ماسک مہیا کرائے جائیں اور ساتھ ہی تمام کو ہینڈ سینی ٹائزر مہیا کرائے جائیں -

کمشنر کے اس متنازعہ بیان کی تمام حلقوں سے مذمت کی جا رہی ہے-پولیس کمشنر کی طرف سے باہر آنے والوں کو گرفتار کرنے کے بیان کی تما م حلقوں سے مذمت کی گئی ہے -

وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا، سابق وزرائے اعلیٰ سدارامیا، ایچ ڈی کمار سوامی، وزیر داخلہ بسواراج بومئی اور دیگر نے کمشنر کے اس بیان پر سخت اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ جنتا کرفیو کا اعلان وزیر اعظم مودی نے جب کیا تھا اسی وقت ہی انہوں نے واضح کردیا کہ یہ کرفیو لازمی نہیں بلکہ رضاکارانہ طور ہو گا-


Share: